لوگوں کی پریشانیوں کا نظارہ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔
لاک ڈاؤن گراؤنڈ رپورٹ، ویڈیو احمدآباد کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کے قریب گومتی پور علاقے میں لوگ گھروں سے باہر نکلنے کے لیے ڈر رہے ہیں حالانکہ اس علاقے میں کورونا کا ایک بھی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
ایسے احمد آباد کے سارنگ پور پُل کے قریب سے ہی گومتی پور علاقہ شروع ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں یومیہ مزدور آباد ہیں، لاک ڈاؤن نے ان کی روزی روٹی چھین لی ہے۔
ایسے میں کئی تنظیمیں ان لوگوں کی مدد کرنے سامنے آئی ہیں تاہم پولیس نے بھی اچھا انتظام کیا ہے اور عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پورے گجرات میں اب تک کورونا کے 73 مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 6 افراد کی کورونا سے موت بھی ہوچکی ہے ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔