گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے اگست میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گنیش مہوتسو سمیت گجرات کے تمام ہندو اور مسلمانوں کے تہواروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پردیپ سنگھ جڈیجا آج بڑودہ میں ہونے والے 71 ویں ون مہوتسو میں شریک ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلان کیا ہے۔
وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے اس سلسلے میں کہا 'کورونا کے قہر کو بڑھنے سے روکنے کا واحد طریقہ معاشرتی فاصلہ ہے۔ اس تعلق سے پورے گجرات کے گنیش منڈیوں، پد یاترا منڈلوں، مسلم تنظیموں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ اگست مہینے کے تمام تہواروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا جائے جس میں خاص طور سے گنیش اتسو اور محرم کے تہوار کو نہ منانے کی گزارش کی گئی تھی'۔