احمدآباد:مسلم راشٹریہ منچ Muslim Rashtriya Manch Gujarat نے احمدآباد کے لال دروازہ علاقے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس تعلق سے مسلم راشٹریہ منچ کے راشٹریہ کنوینر محمد افضال نے بتایا کہ گجرات میں 1 اور 5 دسمبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں مسلم سماج کو کس کو ووٹ دینا چاہیے اور کسے نہیں اس تعلق سے وہ فی الحال کنفیوژن کا شکار ہیں۔ ایسے میں مسلم راشٹریہ منچ پورے گجرات کے الگ الگ علاقوں میں جاکر لوگوں کی رہنمائی کر رہا ہے کہ اسے بی جے پی کو ووٹ دینا چاہیے۔ گجرات میں اس الیکشن میں بھی بی جے پی کی ہی سرکار بنے گی زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو بی جے پی سے جڑنا چاہیے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ Muslim Rashtriya Manch Appeal to Vote for BJP
Gujarat Elections 2022 مسلم راشٹریہ منچ نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی - Muslim Rashtriya Manch Appeal to Vote for BJP
گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل مسلم راشٹریہ منچ نے احمدآباد کے لال دروازہ علاقے میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا اور بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ Rashtriya Manch Appeal to Vote for BJP
انہوں نے کہا مسلم برادری کے لوگ ہمیشہ سیکولر ازم کے نام پر ایک پارٹی کو ووٹ دیتے رہے ہیں۔ آزاد کے 75 سال بعد بھی مسلم برادری میں تبدیلی نہیں آئی۔ اس لیے اب مسلم لوگوں کو بی جے پی پارٹی کے بارے میں سوچنا چاہیے اور بدلاؤ لانا چاہیے اور بی جے پی کو ووٹ دینا چاہیے۔ وہیں اس موقع پر موجود شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ اس بار 150 سے زائد سیٹوں سے بی جے پی کو انتخابات میں جیت حاصل ہوگی کیونکہ اب لوگ سمجھدار ہو گئے ہیں۔ بی جے پی نے جو وکاس کے کام کیے وہ کوئی اور پارٹی نہیں کر سکتی اور رہا سوال مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے کا تو بہت جلد جو شخص بی جے پی میں جڑے گا بہترین کام کرے گا اسے آنے والے انتخابات میں ٹکٹ دیا جائے گا اور بڑے بڑے عہدوں پر مسلمان نظر آئیں گے اور بی جے پی دفتر کملم میں بھی بڑی تعداد میں مسلم کارکنان نظر آئیں گے۔