گجرات کے ڈی جے پی آشیش بھاٹیہ کی آج میعاد آج پوری ہونے والی ہے، گجرات ڈی جے پی کے نام کا اعلان بھی آج کیا جائیگا، اب مذکورہ عہدہ کسے فائز کیا جائیگا اس پر بحث جاری ہے۔ احمدآباد پولیس کمشنر سنجے سریواستو اور 1988 بیج کے آئی پی ایس افسر اتل کروال کا نام ڈی جی پی کی ریس میں شامل ہے، اتل کروال فی الحال ڈی جی این ڈی آر ایف کے طور پر اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ احمد آباد پولیس کمشنر سنجے سریواستو کو ڈی جی پی کا چارج دیا جاسکتا ہے تاہم موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ سنجے سریواستو تین ماہ میں ریٹائر ہو رہے ہیں، ایسے میں سپرم کورٹ کی ہدایت ہے کہ چیف ڈی جی پی کے طور پر اس افسر کی تقرری کی جاے جس کی ریٹائرمنٹ میں کم از کم چھ ماہ باقی رہ گیا ہو، اس لیےامکان ہے کہ پولیس کمشنر سنجے سریواستو کو تین ماہ کے لئے ڈی جی پی کا چارج دیا جائے گا تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ حکومت اس معاملہ پر کیا فیصلہ لیتی ہے ؟
غور طلب ہو کے گجرات کے ڈی جی پی آر آشیش بھاٹیہ کی مدت ملازمت میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد ان کی مدت ملازمت بھی 31 جنوری کو مکمل ہورہی ہے اور ایک نئے ڈی جے پی کے طور پر سنجے سریواستو کا نام سب سے آگے ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ شیوانند جھا کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایس آشیش بھاٹیہ کو 31 جولائی 2020 کو گجرات پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، آئی پی ایس آشیش بھاٹیہ 1985 بینچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔
Gujarat DGP Ashish Bhatia گجرات کے ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ کی معیاد ختم - نئے ڈی جی پی پر تذبذب برقرار
31 جنوری یعنی آج گجرات اسٹیٹ پولیس چیف ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ کی معیاد ختم ہو رہی ہے اور آج ہی گجرات کے نئے پولیس سربراہ ڈی جی پی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ
مزید پڑھیں:گجرات ڈی جی پی کی شہریوں سے اپیل