اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کیسز 75 ہزار کے پار - گجرات میں اب تک کل 75482پازیٹو معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 75 ہزار کو تجاوز کر گئیں ہے۔

گجرات میں کورونا کیسز 75 ہزار کے پار
گجرات میں کورونا کیسز 75 ہزار کے پار

By

Published : Aug 14, 2020, 11:33 AM IST

گجرات میں کورونا کیسز سامنے آنے کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 27 سو سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2733 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں کورونا کے معاملے 75 ہزار کے پار

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18افراد موت ہوئی ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات 1092 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 75482پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 58438 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1046افراد کو اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14310 معاملے مثبت ہے ان میں سے 79 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14231 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں181، احمدآباد میں 143، وڈودرا میں 89،گاندھی نگر میں 18، بھاونگر میں 25، بناس کانٹھا میں11راج کوٹ میں 63، سریندر نگر میں 17، بھی پاٹن میں 11، امریلی میں 33، جام نگر میں 36، مہسانہ میں 20، کچھ میں 22معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details