گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 861 معاملے درج ہوئے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2000 کو تجاوز کر چکی ہے۔

گجرات محکمہ صحت کے مطابق گجرات میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2010 پر پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
گجرات میں کل مریضوں میں سے 27742 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے اور 861 نیے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گجرات میں اب تک کورونا وائرس کی کل تعداد 39280 ہو چکی ہے۔
احمد آباد ضلع جہاں اب تک کورونا کے نئے معاملے سب زیادہ آ رہے تھے وہاں اب اس کی رفتار کچھ کم ہو گئی ہے۔ نئے معاملوں میں سے سب سے زیادہ سورت سے ہیں جہاں جہاں 212 معاملے سامنے آے۔ احمدآباد میں 153 معاملے، اور وڈودرا میں 43 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔