رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کانگریس پارٹی نے طے کیا ہے کہ 27برسوں سے جس طریقے سے بکشی کمیشن، دلت، آدی واسی اور اقلیتی برادری کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔انہوں پورا معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے۔اگرترقیاتی فنڈ دے دیا بھی جاتا ہے تو اس کو خرچ نہیں کیا جاتا ہے۔ان باتوں کو لے کر ہم گجرات اسمبلی میں گزشتہ پندرہ سالوں سے مضبوطی کے ساتھ آواز اٹھا رہے ہیں۔Gujarat Congress Ready To Challenge BJP State Led Govt
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اقلیتی برادری کی آبادی 9 فیصد ہے۔لیکن گجرات حکومت اسے صرف 117 کروڑ روپے سال میں بجٹ دیتی ہے۔بالخصوص مسلم طبقے کو ہر اعتبار سے نظرانداز کیا جاتا ہے۔مساجد کی دیکھ بھال کے لئے بھی کوئی بجٹ نہیں ہے گجرات وقف بورڈ کو گزشتہ 27 برسوں سےفنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین و اراکین کی بھی اب تک تقرری نہیں کی گئی۔گجرات میں اقلیتی طبقے کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ ان کے لئے بجٹ مختص نہیں کیا جا رہا ہے.