اردو

urdu

ETV Bharat / state

Biparjoy Cyclone بپر جوائے طوفان: گجرات کانگریس صدر نے وزیر اعلیٰ گجرات کو خط لکھا، طوفان متاثرین کی مدد کی اپیل کی - Bipar Joy Cyclone in Gujarat

گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے گجرات میں بپر جوائے کے خطرے کے بارے میں وزیر اعلیٰ گجرات کو ایک خط لکھا ہے۔ Biparjoy Cyclone in Gujarat

shakti sing gohil later to cm
shakti sing gohil later to cm

By

Published : Jun 14, 2023, 3:16 PM IST

احمدآباد:گجرات کے سر پر بپر جوائے طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور 15 اور 16 تاریخ کو یہ سمندری طوفان گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا جس کے پیش نظر گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے گجرات میں بپر جوائے کے خطرے کے بارے میں وزیر اعلیٰ گجرات کو ایک خط لکھا ہے۔ شکتی سنگھ گوہل نے اس خط میں لکھا ہے کہ کانگریس کے تمام کارکنان عوامی مفاد میں سرکاری انتظامیہ کے ساتھ دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شکتی سنگھ گوہل نے کانگریس کارکنان کو طوفان کے صورت میں شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شکتی سنگھ گوہل نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے مطابق بے گھر لوگوں کو امداد کی ادائیگی کے بارے میں بتایا کہ اس طوفان میں بے گھر لوگوں کو کیش ڈولس ادا کیا جانا چاہیے۔ شکتی سنگھ گوہل نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر متاثرہ دیہاتوں میں جنریٹروں کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مقامی جنگلات کے گوداموں میں پڑی گھاس کو جانوروں کے چارے کے لیے ممکنہ طور پر متاثرہ دیہات میں بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا کہ گرام پنچایتوں کو سیٹلائٹ فون فراہم کرنے کو بھی کہا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے آٹا، دال، چاول اور گھی میں ضروری سامان کی کٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی اس خط میں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details