گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1118 معاملے درج - کورونا وائرس کے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایسے میں گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 26 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2697 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1118 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں177، احمدآباد میں 139، بڑودہ میں 90، گاندھی نگر میں 17، بھاؤنگر میں37، بناس کانٹھا میں 6، راج کوٹ میں 55، سریندر نگر میں 20، پاٹن میں 14، امریلی میں 30، جام نگر میں 42 اور مہسانہ میں 28، کچھ میں 23 معاملے درج ہوئے ہیں۔