اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز - گجرات میں کورونا وائرس

گجرات میں ان لوک تین شروع ہونے سے پہلے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز
گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز

By

Published : Jul 31, 2020, 1:01 PM IST

گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملے ہر روز ایک ہزار سے زائد درج کئے جا رہے ہے ایسے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1159 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز

تاہم اس دوران 22 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں نیز 879 لوگوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

احمد آباد میں کورونا وائرس شروعات میں بہت تیزی سے بڑھتا نظر آرہا تھا جو اب آہستہ آہستہ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ وہی دوسری جانب سورت میں کورونا کے قہر میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں جب سے ان لوک شروع ہوا ہے تب سے کورونا وائرس کے کیسز میں ہر روز ریکارڈ توڑ اضافہ ہو رہا ہے اور اب ہر دن ایک ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

گجرات میں کورونا کی کل تعداد 60285 پر پہنچ گئی ہے گجرات میں اب کورونا سے 2418 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 44074 ہے، گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو معاملوں کی کل تعداد 13727 ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں271 ہے، احمدآباد میں 157، وڈودرا میں 96، گاندھی نگر میں 37، بھاونگر میں 46، بناس کانٹھا میں 28، راج کوٹ میں 86، سریندر نگر میں 34، پاٹن میں 22 اور امریلی میں 24 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details