اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے 1078 معاملے درج

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 1078معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی گجرات میں مریضوں کی کل تعداد 52563 تک پہنچ گئی ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے 1078  معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے 1078 معاملے درج

By

Published : Jul 24, 2020, 1:15 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہر روز کورونا کا ایک نیا ریکارڈ درج ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے 1078 معاملے درج

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 1078معاملے سامنے آئے اس کے ساتھ ہی گجرات میں مریضوں کی کل تعداد 52563 تک پہنچ گئی ہیں۔ مسلسل تیسرے دن گجرات میں 1000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کا ماحول پھیل گیا ہے۔

گجرات میں 718 مریضوں کو اس دوران اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور اب تک 2257 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے، وہیں اب تک کل 36958 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

کئی دنوں سے سورت میں سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آ رہے تھے لیکن تازہ اعداد و شمار میں یہ سلسلہ ٹوٹتا نظر آیا ۔ گجرات میں درج نئے معاملوں میں احمدآباد کارپوریشن میں سب سے زیادہ 187معاملے درج کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سورت کارپوریشن میں 181 ، وڈودرا کارپوریشن میں 71، راجکوٹ کارپوریشن میں 44، نرمدہ میں 40، داہود میں 31، سریندر نگر میں 31، بھروچ میں 27، جام نگر کارپوریشن میں 27 ، کچھ میں 25معاملے سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق موجودہ وقت میں 12348 کورونا کے مریض ایکٹیو ہے، ان میں سے 89 افراد وینٹیلیٹر پہ ہیں اس کے علاوہ 12259 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ وہیں 37958 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے گجرات میں کورونا کی ٹیسٹنگ بھی بڑھائی جار ہی ہے، اب تک کل 592123 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details