اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کوروناکےایک ہزار سے زائد کیسز - جبکہ گجرات میں کورونا

گجرات میں کورونا مثبت معاملات کے ساتھ ساتھ اس وبا سے فوت ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک کل 66777 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1078 نیے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 1078 نیے معاملے درج

By

Published : Aug 6, 2020, 7:08 AM IST

کرونا وائرس سے اب تک گجرات میں میں 25 سو سے زائد افراد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2557 پر پہنچ گئی ہے ۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد ہلاک اور 1078 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔



گجرات میں اب تک کل 66777 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جس میں سے 14815 افراد مستحکم حالت میں ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 46405 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1046 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔


محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں187، احمدآباد میں 143، وڈودرا میں 98، گاندھی نگر میں 18، بھاونگر میں 26، بناس کانٹھا میں 10، راج کوٹ میں 60، سریندر نگر میں22، پاٹن میں 10، امریلی میں 30، جام نگر میں 45 اور مہسانہ میں 24،معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details