اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2800 کے پار

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں . ایسے میں گجرات میں کورونا وائرس کل تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے .

گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2800 کے پار
گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2800 کے پار

By

Published : Aug 18, 2020, 1:09 PM IST


گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والے میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 28 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2802 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات 1033 نیے معاملے سامنے آئے ہیں.



گجرات میں اب تک کل 79816پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 62579 ہے.. جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1083 افراد کو ہوسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14435 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14 افراد کی حالت مستحکم ہے...


محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں168 احمدآباد میں 146وڈودرا میں 94.گاندھی نگر17 میں بھاونگر میں 20 ، بناس کانٹھا میں 9 ، راج کوٹ میں 32، سریندر نگر میں 12، پاٹن میں 9، امریلی میں 28، جام نگر میں 41 اور مہسانہ میں 22،کچھ میں 24معاملے درج ہوئے ہیں۔





ABOUT THE AUTHOR

...view details