وڈودرا: وڈودرا شہر کے پانی گیٹ علاقے میں دیوالی کی رات اچانک دو فرقوں کے درمیان ہوئے تنازع کی وجہ سے علاقے میں کیشدگی پھیل گئی۔ خبروں کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان زبردست پتھراؤ بھی ہوا، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور نہیں آگ کے حوالے کردیا گیا۔ یہی نہیں شرپسند عناصر نے پولیس قافلے پر بھی حملہ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ Communal Clashes Erupt in Vadodara
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی۔ منگل کی صبح تک حالات قابو میں ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے درجنوں لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جب کہ تشدد بھڑکانے والوں کی شناخت جاری ہے۔