حیدرآباد، پنجاب، جموں و کشمیر کے بعد سب کی نگاہیں گجرات کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تھیں۔ گجرات کے شہری بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات تقریباً 9:30 بجے تک جاری رہی۔
گجرات بلدیاتی انتخابات: بی جے پی کو سبقت، عام آدمی پارٹی 27 سیٹوں پر کامیاب - ریاستی الیکشن کمیشن
گجرات شہری بلدیہ کی 576 سیٹوں پر ہوئے انتخابی نتائج تکمیل کے بعد بی جے پی 483، کانگریس 55 اور عام آدمی پارٹی 27 سیٹوں پر کامیاب ہوئی، جبکہ مجلس اتحاد المسلیمن نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
گجرات بلدیاتی انتخابات شروعاتی رجحان میں 576 سیٹوں میں سے بی جے پی 402 سیٹوں پر آگے تھی جبکہ کانگریس 47 سیٹیو پر، عام آدمی پارٹی 17، اے آئی ایم آئی ایم 8 پر آگے چل رہی تھیں۔ جبکہ انتخابی نتائج کی تکمیل کے بعد بی جے پی 483، کانگریس 55 اور عام آدمی پارٹی 27 سیٹوں پر کامیاب ہوئی، جبکہ مجلس اتحاد المسلیمن نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
پولنگ مکمل ہونے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق احمد آباد میں سب سے کم 38.73 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی جبکہ جام نگر میں سب سے زیادہ ووٹنگ 49.86 فیصد رہی۔ اسی طرح راجکوٹ میں 47.27 فیصد، بھاو نگر میں 43.66 فیصد، سورت میں 43.52 فیصد اور وڈوڈرا میں 43.47 فیصد ووٹنگ ہوئی۔