اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات : جولائی کے آخر میں 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات - گجرات میں ضمنی انتخابات

ریاست گجرات میں 8 خالی اسمبلی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔جولائی کے آخر تک انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے ۔

گجرات : جولائی کے آخر میں 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات
گجرات : جولائی کے آخر میں 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات

By

Published : Jul 3, 2020, 7:54 PM IST


حال ہی میں خالی ہونے والی 8 گجرات اسمبلی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات تیاریاں شروع ہو چکی ہیں ۔

راجیہ سبھا انتخابات ہونے کے بعد کانگریس کے 5 رکن اسمبلی ابڑاسا کے پردھومن سنگھ جاڑیجا، موربی سے برجیس مرزا، کپراڈا سے جیتو چودھری ،دھاری سے جے وی کاکڑ یا، کرجن سے اکشے پٹیل بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔ جبکہ کانگریس سے استعفی دینے والے 3 رکن اسمبلی جس میں لمڈی سے سوما بھائی پٹیل گرڈا سے پروین مارو اور ڈانگ سے منگل گامت نے فی الحال بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن ان تمام خالی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق ستمبر میں ان سیٹوں پر انتخابات ہو سکتے ہیں،


ذرائع کے مطابق گجرات میں ووٹر لسٹ ریفارم پروگرام فروری 2020 میں مکمل ہو چکا ہے لہذا نیو ووٹر لسٹ تیار ہے ۔سنہ 2017 اسمبلی انتخابات کے مراکز کے مقابلے اس اسمبلی انتخابات میں زیادہ مراکز قائم کیے جائیں گے اور سماجی دوری کے ساتھ ووٹنگ دی جائے گی ۔اس مقصد کے لئے سرکاری اسکولوں اور مکانات کا استعمال کیا جائے گا۔ لیکن اس بار ان کے ساتھ نجی اسکولوں، ہوسٹل جیسی عمارتوں کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ان 8 اسمبلی حلقوں کے انتخابات کے دوران اگر ووٹر کنٹمنٹ زون یا مائکررو کنٹمنٹ زون میں رہتا ہے یا ووٹر اسپتال میں داخل ہے تو ایسے میں ووٹر اپنا ووٹ بیلٹ پیپر کے ذریعے دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بھی اسی طرح راحت کیمپ میں رہنے والے افراد کے لیے بیلٹ پیپر سے ووٹ دینے کا انتظام کیا گیا تھا اسی طرح اس بار بھی ووٹنگ کا انتظام کیا جائے گا۔




واضح رہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے دوران کانگریس کے 8 رکن اسمبلی نے استعفی دے دیا تھا اور انتخابات کے بعد ان 8 رکن اسمبلی میں سے 5 رکن اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت بھی اختیار کر لی تھی یہ تمام اسمبلی کی سیٹیں فی الحال خالی ہیں اس لیے بہت جلد الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کا اعلان کرنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details