ریاست گجرات میں ہوئے 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کا کا آج اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں بی جے پی نے تمام نشستوں پر جیت حاصل کر لی ہے اور کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وہیں اس تعلق سے گجرات کے وزیر اعلی روحانی نے کہا کہ 'ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے سبھی نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔ بی جے پی آئندہ ہونے والے پنچایتی انتخابات اور 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔'
گجرات: آٹھوں نشست پر بی جے پی کامیاب وجے روپانی نے مزید کہا کہ 'کانگریس نے معاشرے میں افواہیں پھیلانے کا کام کیا لیکن گجرات کی عوام نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔'
وہیں گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا کہ 'عوام نے حکومت کے کام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں تمام 8 اسمبلی نشستوں پر بی جے پی کو کامیاب بنایا ہے۔ گجرات میں کانگریس کا وجود ختم ہو چکا ہے۔ کانگریس کے رہنما حکومت اور بی جے پی کو بد نام کرنے کرنے کی ناکام کوششیں کرتے ہیں۔'
واضح رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کے 8 اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا تھا اور ان تمام نشستوں پر انتخابات 3 نومبر کو ہوئے تھے۔ آٹھ نشستوں میں ابڈاسا، لمڈی، موربی، دھاری، گرڈا، کرجن، ڈانگ اور کپراڈا شامل ہے۔ اس ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے کانگریس سے استعفی دینے والے رہنماؤں کو ہی میدان میں اتارا تھا۔
1. ابڈاسا
پردھومن سنگھ جاڑیجا (بی جے پی)
شانتی لال سنگھانی(کانگریس)
2. موربی
بریجیش میرجا (بی جے پی)
جینتی لال پٹیل (کانگریس)
3. دھاری
جے وی کاکڑیا (بی جے پی)
سریش کوٹڈیا (کانگریس)
4. گرڈا
آتما رام پرمار (بی جے پی)
موہن لال سولنکی (کانگریس)
5. کرجن
اکشے پٹیل (بی جے پی)
کریٹ سنگھ جاڑیجا (کانگریس)
6. لمڈی
کریٹ سنگھ رانا (بی جے پی)
چیتن خاچر (کانگریس)
7. کپراڈہ
جیتو چودھری (بی جے پی)
بابو بھائی ورتھا (کانگریس)
8 ڈانگ
وجے پٹیل (بی جے پی)
سوریہ کانت گاوت (کانگریس)
واضح رہے کہ ان امیدواروں میں سے تمام بی جے پی کے امیدواروں نے آج اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے پورے گجرات میں بی جے پی کارکنان جیت کا جشن منا رہے ہیں۔