ان نتائج میں 60.64 فیصد طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں حالانکہ یہ گذشتہ برس کے 66.97 فیصد سے 6.33 فیصد کم ہے۔ طالبات نے 66.02 فیصد کے ساتھ طلبہ (56.53 فیصد) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سورت 74.66 فیصد کے ساتھ سب سے بہتر نتیجہ والا ضلع ہے جبکہ داہود 47.47 فیصد کے ساتھ سب سے کم ہے۔
مرکز کے لحاظ بناسکانٹھا ضلع کا سپریڈا (94.78) سب سے بہتر اور داہود ضلع کا رُواباری (14.09) سب سے نیچے ہے۔ انگریزی میڈیم کے نتائج 86.75 فیصد، گجراتی کا 57.54 فیصد اور ہندی میڈیم 63.94 فیصد ہے۔
بورڈ کے چیئرمین اے جے شاہ نے بتایا کہ امتحان دینے والے 792942 باضابطہ طلبہ میں سے 480845 پاس ہوئے ہیں۔ اتحانات کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی ہیں۔