اردو

urdu

By

Published : Jun 4, 2021, 5:35 PM IST

ETV Bharat / state

صوفی محبوب علی چشتی کا استقبال

بی جے پی اقلیتی سیل کے سابق چیئرمین صوفی محبوب علی چشتی کو بی جے پی نے اب قومی جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ جس پر محبوب علی چشتی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے بی جے پی میں شامل ہونے سے ہندو مسلمان کے درمیان نفرتیں دور ہوئی ہیں، گجرات میں امن کا ماحول بنا ہے اور فسادات پر بریک لگا ہے۔ اب سب کے ساتھ مل کر اس پارٹی کے ذریعے ہم لوگوں کا کام کر رہے ہیں۔

صوفی محبوب علی چشتی بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی جنرل سیکرٹری
صوفی محبوب علی چشتی بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی جنرل سیکرٹری

گجرات میں بی جے پی اقلیتی سیل کے سابق چیئرمین صوفی محبوب علی چشتی کو بی جے پی نے اب قومی جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ صوفی محبوب علی چشتی کے قومی جنرل سیکرٹری بننے پر بی جے پی اقلیتی سیل کے اراکین نے احمدآباد میونسپل میں ان کا استقبال کیا ہے۔

اس تعلق سے بی جے پی اقلیتی سیل کے رکن صوفی انور حسین شیخ نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سبب آج گجرات کے صوفی سماج کے ایک شخص کو ہندوستانی سطح پر بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ایسے می‍ں صوفی محبوب علی چشتی کو بی جے پی اقلیتی سیل کا قومی جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کی خوشی میں آج ہم نے ان کا تہہ دل سے استقبال کیا اور ایک مثال پیش کی کہ بی جے پی میں رہ کر ہی اقلیتی اور مسلمانوں کا فائدہ ہو سکتا ہے ۔ گجرات اس کی مثال ہے۔

بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی جنرل سیکرٹری بننے پر صوفی محبوب علی چشتی کا استقبال



وہیں بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی جنرل سیکرٹری صوفی محبوب علی چشتی نے کہا کہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔سنہ 2010 میں گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی نے مجھے اقلیتی سیل کی ذمہ داری سونپی تھی۔سنہ 2010 میں 1 فیصد مسلم ووٹ بھی بی جے پی کو نہیں ملتا تھا اور 2017 انتخابات میں ہماری کاوشوں کے سبب 20 فیصد مسلم ووٹرس نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 مسلم کانفرنس ہمارے مینڈیٹ پر جیت کر آئے، 100 سے زائد مسلم چیئرمین ہیں اور اب بہت اچھا ماحول بن گیا ہے ۔مسلمانوں کے بی جے پی میں شامل ہونے سے ہندو مسلمان کے درمیان نفرتیں دور ہوئی ہیں، گجرات میں امن کا ماحول بنا۔ فسادات پر بریک لگا اور اب سب کے ساتھ مل کر اس پارٹی کے ذریعے ہم لوگوں کا کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details