اردو

urdu

Teesta Setalvad in Gujarat ATS Custody: گجرات اے ٹی ایس نے تیستا سیتلواڑ کو کرائم برانچ کے حوالے کیا

گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گرفتار کر کے احمدآباد کرائم برانچ کے حوالے کیا ہے جس کے بعد ان کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا۔ Teesta Setalvad in Gujarat ATS Custody

By

Published : Jun 26, 2022, 1:00 PM IST

Published : Jun 26, 2022, 1:00 PM IST

گجرات اے ٹی ایس نے تیستا سیتلواڑ کو کرائم برانچ کے حوالے کیا
گجرات اے ٹی ایس نے تیستا سیتلواڑ کو کرائم برانچ کے حوالے کیا

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل ایک انٹرویو میں کہا کہ تیستا نے گجرات فسادات کے حوالے سے پولیس کو بے بنیاد معلومات دی تھیں۔ سُپریم کورٹ نے جمعہ کے روز گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی طرف سے 2002 کے تشدد کیس میں کلین چٹ دینے کےخلاف عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ جس کے بعد تیستا سیتلواڑ کا نام ایک بار پھر سُرخیوں میں آیا ہے اور ممبئی سے اے ٹی ایس نے تیستا کو گرفتار کیا۔ Teesta Setalvad in Gujarat ATS Custody

گجرات اے ٹی ایس نے تیستا سیتلواڑ کو کرائم برانچ کے حوالے کیا

تیستا سیتلواڑ ایک سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ وہ سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (CJP) کے سیکرٹری بھی ہیں۔ جو کہ 2002 میں گجرات تشدد کے متاثرین کی وکالت کے لیے بنائی گئی ایک تنظیم ہے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی تیستا نے ممبئی میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ تیستا کے والد اتل سیتلواڑ پیشے سے وکیل تھے۔ تیستا کے دادا ایم سی سیتلواڑ بھارت کے پہلے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ جبکہ تیستا کے شوہر آنند بھی صحافی ہیں۔ تیستا سیتلواڑ کو 2007 میں اس وقت کے صدر عبدالکلام نے پدم شری سے نوازا تھا۔ اس سے قبل 2002 میں تیستا کو راجیو گاندھی نیشنل خیر سگالی ایوارڈ بھی ملا تھا۔ انہیں 2000 میں پرنس کلاؤس ایوارڈ اور 2003 میں نیورمبرگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah on 2002 Gujarat Riots: گجرات فسادات پر امت شاہ کا خصوصی انٹرویو

تیستا نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی سمیت 62 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مجرمانہ الزامات کی درخواست کی تھی۔تاہم بی جے پی کا کہنا ہے کہ تیستا کی تنظیم کا انتظام کانگریس، پی ایم مودی کو بدنام کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تیستا کا تذکرہ کیا کیونکہ سُپریم کورٹ کے ایک تبصرہ میں ان کا نام 24 جون کو سماعت کے دوران لیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 24 جون 2022 کو سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کیس میں وزیر اعظم مودی کو دی گئی ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے درخواست گزار ذکیہ جعفری کے جذبات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details