گجرات اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے روز داؤد ابراہیم کے ساتھی عبدالمجید کٹی کو جھارکھنڈ کے جمشید پور سے گرفتار کیا ہے۔ سنہ 1997 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر گجرات اور مہاراشٹر میں بم دھماکہ کرنے کے الزام میں گجرات اے ٹی ایس کافی دنوں سے عبدالمجید کی تلاش میں تھی۔
گجرات اے ٹی ایس حکام کے مطابق 'سنہ 1996 میں عبدالمجید کے خلاف 106 پستول ، 750 کارتوس اور تقریبا 4 کلو آر ڈی ایکس جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔'
پولیس 24 برسوں سے داؤد کے قریبی کی تلاش کر رہی تھی لیکن ماجد پہلے ہی فرار ہوگیا تھا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔