احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو مائل کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔ انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم منفرد و غیر معمولی انداز میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے امیدوار سرخیوں میں ہیں۔ Gujarat Assembly Elections 2022
اسپورٹس کار کی سواری: احمد آباد کے امرائی واڑی اسمبلہ حلقہ سے کانگریس امیدوار دھرمیندر پٹیل اسپورٹس کار میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے جہاں لوگوں کا ہجموم جمع ہوگیا۔
گھوڑے کی سوار: سورت میں پاٹیداروں کی گڑھ ورچھا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کمار کنانی پرچہ نامزادگی داخل کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہوکر کلکٹریٹ آفس پہنچے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پاٹیدار حامی ان کے ساتھ نظر آئے۔ بتادیں کہ ورچھا علاقے کو پاٹیداروں کا گڑھ سمجھ جاتا ہے۔ پاسا تحریک کے دوران سب سے بڑا مظاہرہ یہیں ہوا تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود کمار کنانی اس سیٹ سے جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، اسی سیٹ سے انہیں ایک بار پھر ٹکٹ ملا ہے۔ اس بار کمار کنانی اور ان کے حامی گھوڑے پر سوار ہو کر نعرے لگاتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے۔