اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات اسمبلی انتخابات، کیا سوچتے ہیں مقامی عوام - گجرات اسمبلی انتخابات

گجرات میں 1 اور 5 دسمبر کو دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی قسمت آزمانے کے لیے انتخابی میدان میں اتری ہیں اور تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آراء نے دانی لمڈا اسمبلی حلقے کے لوگوں کا مزاج جاننے کی کوشش کی ہے۔ Danilimda Assembly Constituency

Gujarat Assembly Elections 2022
Gujarat Assembly Elections 2022

By

Published : Nov 20, 2022, 1:50 PM IST

احمد آباد: سنہ 2012 میں دانی لمڈا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے شیلیش پرمار نے بی جے پی کے گریش پرمار 14301 ووٹ سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد 2017 میں بھی دوبارہ کانگریس کے شیلیش پرمار نے بی جے پی کے جیتو بھائی واگھیلا کو شکست دی تھی اور دانی لمڈا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی بنے تھے۔ یہاں آبادی کے حساب سے 60 فیصد مائناریٹی اور 40 فیصد ہندو برادری کے لوگ آباد ہیں جو کانگریس کے لیے باعث فخر ہیں۔ اسی وجہ سے یہاں اقلیتی ووٹ کانگریس کی طرف بہت زیادہ جھکے ہیں۔ Gujarat Assembly Elections, What Local People Think

گجرات اسمبلی انتخابات، کیا سوچتے ہیں مقامی عوام

یہ بھی پڑھیں:

اس سال 2022 میں بھی کانگریس نے شیلیش پرمار کو ہی ٹکٹ دیا ہے اور بی جے پی نے نریش ویاس کو مینڈیٹ دیا ہے لیکن اب یہاں کے لوگ ان سے ناراض ہیں. شاہ عالم درگاہ میں موجود لوگوں سے جب ہم نے اسمبلی انتخابات میں ان کا مزاج اور رکن اسمبلی کے کاموں کو پوچھا تو کانگریس کے کارکن مفیض انصاری نے کہا کہ اس بار پھر شیلش پرمار کو ہی دانی لمڈا سے جیت حاصل ہوگی اور انہوں نے اس علاقے کے لیے بہت سارے کام کیے ہیں اور اس بار بدلاؤ آئے گا۔ کانگریس اقتدار میں آئے گی۔ 130 اسمبلی نشستوں پر کانگریس جیت حاصل کرکے گجرات میں کانگریس کی سرکار بنیں گی۔


اس معاملے پر شاہ عالم درگاہ کے خادم اور بی جے پی کے قریبی صوبہ خان نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کی ہی سرکار بنے گی۔ 150 سے زیادہ سیٹوں پر بی جے پی جیتے گی اور دانی لمڈا میں بھی بی جے پی کا امیدوار جیتے گا. کیونکہ اس علاقے میں کانگریس کے رکن اسمبلی نے کوئی کام نہیں کیا ہے یہاں کے لوگوں کو پانی، گٹر، روڈ راستے جیسی بنیادی سہولیات کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے لیکن کانگریس کے ایم اے ایل یہاں دیکھنے نہیں آتے لوگوں کو ملتے نہیں ہیں. وہ کہاں رہتے ہیں اس کا بھی لوگوں کو پتا نہیں رہتا اس لیے اب بی جے پی کے امیدوار کو جتانا چاہیے۔ گجرات میں بی جے پی نے جو وکاس کے کام کیے ہیں اس سے لوگ خوش ہیں اور اسی لیے بی جے پی کی سرکار اس بار بھی گجرات میں بنے گی۔
وہیں عام آدمی پارٹی کے کارکن نے کہا کہ دانی لمڈا اور گجرات میں لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں، عام آدمی پارٹی کی لہر ہے اور اس بار عآپ کی سرکار گجرات میں بنے گی۔ عام آدمی پارٹی نے اس لیے گارنٹی کارڈ بھی تقسیم کیا اور ہماری سرکار آنے کے بعد ہم اسے پورا بھی کریں گے۔ کانگریس نے ہماری گارنٹی کو کاپی کرکے اپنے منشور میں ڈالا ہے اور بی جے پی نے تو وکاس بول بول کر لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے۔
وہیں عوام نے کہا کہ دانی لمڈا اور گجرات کے مسلم علاقوں میں آج بھی بہت سی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ عوام پریشان ہیں ہر طرح کی دقتوں کا لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دانی لمڈا میں کانگریس کے رکن اسمبلی شیلیش پرمار ہونے کے باوجود وہ الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں باقی 4 سال وہ دکھائی نہیں دیتے نہ ہی انہیں کوئی جانتا ہے۔ مسلمانوں کے ووٹوں سے جیتتے ہیں لیکن مسلمانوں کے لیے کوئی کام نہیں کرتا۔ اس لیے اب جو ہمارے حقوق اور ہمارے لیے، ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرے گا اسے ہی ہم اپنا قیمتی ووٹ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details