اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات اسمبلی انتخابات میں 236 مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔ اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں 236 مسلم امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 1621 لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ Gujarat Assembly Election

گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج
گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج

By

Published : Dec 8, 2022, 7:50 AM IST

Updated : Dec 8, 2022, 8:55 AM IST

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا،اس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ گجرات میں کل 1621 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ ان میں مسلم امیدواروں کی تعداد 236 ہے جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔ Gujarat Assembly Election Result Today 236 Muslim Candidates Also Contest اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ایم آئی ایم اور آزاد امید واروں کے بشمول کل 236 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں تھے، جب کہ بی جے پی نے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ بی جے پی نے تقریبا تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے۔ 2017 کے برعکس بی جے پی نے ایک بھی سیٹ پر اقلیتی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔

کانگریس کے چھ مسلم امیدواروں میں ابڈاسا سے محمد بھائی جنگ، وانکا نیر سےجاوید پیر زادہ، واگھرا سے سلیمان پٹیل، سورت سے اسلم سائیکل والا، دریاپور سے غیاث الدین شیخ اور جمالپور کھاڑیہ سے عمران کھیڑا والا کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں پہلی مرتبہ عام آدمی پارٹی بھی اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے صرف تین سیٹوں پر مسلم امیدوار اتارے گئے۔

دوسری طرف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی گجرات میں پہلی بار انتخابات میں حصہ لیا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 13 امیدواروں نے الیکشن لڑا جن میں 11 امیدوار مسلم ہیں۔ عام آدمی پارٹی، کانگریس اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 20 مسلم امیدواروں سمیت دیگر تمام امیدواروں کے نتائج کا آج اعلان کیا جائے گا۔ Gujarat Assembly Election Result Tomorrow 236 Muslim Candidates Also Contest

Muslim Representation in Gujarat Assembly گجرات اسمبلی میں مسلم اراکین کی تعداد بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے

Last Updated : Dec 8, 2022, 8:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details