اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Election 2022 بی جے پی امیدوار پیوش پٹیل کی کار پر حملہ، شیشے ٹوٹنے سے سر میں چوٹ لگی - بی جے پی امیدوار پیوش پٹیل کی کار پر حملہ

بی جے پی امیدوار پیوش پٹیل رات کو پرتاپ نگر سے ونڈر ویلا جارہے تھے کہ ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ کار کا شیشہ ٹوٹنے سے پیوش پٹیل کے سر پر چوٹ لگ گئی۔ ووٹنگ سے قبل حملے کی وجہ سے بی جے پی کارکن مشتعل ہوگئے۔ BJP Candidate Piyush Patel's Car Attacked

پیوش پٹیل کی کار پر حملہ
پیوش پٹیل کی کار پر حملہ

By

Published : Dec 1, 2022, 9:03 AM IST

Updated : Dec 1, 2022, 9:23 AM IST

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں 788 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ اس وقت نوساری کے ونسدا میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل بی جے پی امیدوار کی کار پر حملہ کیا گیا۔ بی جے پی امیدوار پیوش پٹیل رات کو پرتاپ نگر سے ونڈر ویلا جارہے تھے کہ ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ کار کا شیشہ ٹوٹنے سے پیوش پٹیل کے سر پر چوٹ لگ گئی۔ BJP candidate Piyush Patel's car attacked

بی جے پی امیدوار کی کار پر حملہ کےسبب بی جے پی کارکنان مشتعل ہوگئے۔ بی جے پی کارکنان نے کانگریس پارٹی کے رہنما اننت پٹیل اور ان کے حامیوں پر حملے کا الزام لگایا۔پیوش پٹیل پر حملے کے بعد بی جے پی امیدوار اور ان کے حامی ونسدا پولیس اسٹیشن پہنچے۔ بی جے پی کارکنان کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئی اور کانگریس کے خلاف نعرے بازی کرنے لگی۔ Gujarat Assembly Election 2022

مزید پڑھیں:Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا مقابلہ آج، نواسی سیٹوں پر ہوگی ووٹنگ

Last Updated : Dec 1, 2022, 9:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details