گزشتہ کئی دنوں سے گجرات میں کورونا وائرس کے 500 سے زائد معاملے درج کیے جا رہے ہیں. ایسے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 524 نئے پوزیٹیو معاملے درج کیے گئے ہیں۔
اس تعلق سے محکمہ صحت گجرات کی پرنسپل سیکریٹری جینتی روی نے بتایا کہ ''گجرات میں کورونا کے 524 نئے معاملے سامنے آے ہیں وہیں اس دوران 28 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 مریضوں صحتیاب ہوئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کی وجہ سے اب تک جہاں 1534 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں تو وہیں کورونا مریضوں کی کل تعداد 24628 پر پہنچ گئی ہیں تاہم اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اب تک کل مریضوں میں سے 17090 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔