وزیراعلیٰ وجئے روپانی نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ ریاست کی ایک نجی کمپنی نے کم لاگتی وینٹیلیٹر تیار کیا ہے جبکہ بہت جلد اسے سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کیا جائے گا۔
ماسک و دیگر اشیاء کی تیاری پر گجرات حکومت کا زور - ماسک
گجرات حکومت نے پرائویٹ کمپنیز کو پرسنل پروٹیکٹیو اکویپمنٹ (پی پی ای)، ماسک و دیگر ضروری اشیا تیار کرنے کی ترغیب دی تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہنے والے صحت عملہ کی حفاظت کی جاسکے۔

ماسک و دیگر اشیا کی تیاری پر گجرات حکومت کا زور
وزیراعلیٰ کے سکریٹری اشونی کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت کا خیال ہے کہ اگر مقامی کمپنیز ایسے اہم سامان کو تیار کرتےہیں تو وبا سےلڑنے میں آسانی ہوگی۔
اشونی کمار نے کہا کہا وزیراعلیٰ نے ریاست کی کمپنیز پر وبا سے نمٹنے کےلیے استعمال ہونے والی ضروری اشیا کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔