اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: سی اے اے حمایتی بل کے خلاف خون سے لکھا پوسٹر - گجرات اسمبلی کا یک روزہ خصوصی اجلاس

گجرات اسمبلی کا یک روزہ خصوصی اجلاس کا اہتمام کرکے جہاں گجرات حکومت سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں بل لانے کی کوشش کر رہی ہے وہیں کانگریس مسلسل اس قانون کی مخالفت کر تی نظر آ رہی ہے۔

سی اے اے حمایتی بل کے خلاف خون سے لکھا پوسٹر
سی اے اے حمایتی بل کے خلاف خون سے لکھا پوسٹر

By

Published : Jan 10, 2020, 6:24 PM IST

ایسے حالات می‍ں اسمبلی اجلاس کا آغاز ہونے سے قبل ہی کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے اپنے خون سے اس قانون کی مخالفت کرنے والا ایک پوسٹر بنایا اور اسے لے کر اسمبلی پہنچ گئے، ان کا ساتھ دریاپور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے دیا۔

گجرات اسمبلی اجلاس، ویڈیو

توقع کی جا رہی ہے کہ اگر حکومت اس قانون کی حمایت میں بل منظور کرتی ہے تو کانگریس اس کی جم کر مخالفت کرے گی۔

گجرات اسمبلی کا خصوصی اجلاس شروع ہوتے ہی گجرات کے گورنر خطاب کرنے پہنچے لیکن کانگریس نے خطاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کردی جس کے بعد گورنر اپنے دو گھنٹے طویل خطاب کو محض 9 منٹ میں ختم کرکے اسمبلی اجلاس چھوڑ کر روانہ ہو گئے، اس ہنگامے کے بعد اسمبلی کی کاروائی کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کردیا گیا لیکن بعد میں ایک بار پھر اجلاس شروع ہوا۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سی اے اے اور این آر سی کا حمایتی بل اسمبلی میں منظور ہوتا ہے یا نہیں اور آگے چل کر کانگریس اس کے خلاف کیا رخ اختیار کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details