اطلاع کے مطابق یہ طوفان اب کمزور ہوکر عام طوفان کی شکل اختیار کر لیا ہے جو کل دوپہر تک دیو ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا - A rising storm towards Gujarat
بحیرہ عرب میں اٹھا مہا طوفان کمزور پڑ کر، اب صرف شدید زمرے کی طوفان کے طور پر گجرات کے سمت بڑھ رہا ہے۔
![گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4974601-thumbnail-3x2-gg.jpg)
گجرات ساحل کے سمت بڑھنے والا مہا طوفان ‘کمزور پڑا
آج صبح ساڑھے پانچ بجے تک یہ پوربندر سے 450 کلومیٹراور دیو سے 540 کلومیٹر مغرب جنوب میں واقع تھا یہ 15کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
سوراشٹر علاقے سے متصل مرکز کے زیرانتظام دیو میں بھی طوفان کے ٹکرانے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے این ڈی آر ایف کی پانچ کمپنیاں تعینات کی جارہی ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے سیاحوں اور دیگرلوگوں کو ہٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔