اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونے کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام شہری پریشان - گجرات نیوز

کورونا وائرس کے قہر کے ساتھ اب عوام کو مہنگائی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک طرف ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے تو دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے نے سونے کی چمک پر مہنگائی کا گہن لگا دیا ہے۔

سونے کی آسمانی چھوتی قیمتوں سے عام شہری پریشان
سونے کی آسمانی چھوتی قیمتوں سے عام شہری پریشان

By

Published : Jul 3, 2020, 10:55 PM IST

Updated : Jul 4, 2020, 12:36 AM IST

ایسے میں احمد آباد میں موجود سونے کی دکانوں میں سناٹا نظر آ رہا ہے اور اب لوگ صرافہ بازار کا رخ بہت کم کر رہے ہیں، جس سے سونے کے تاجر پریشان حال نظر آ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وائرس کے سبب جاری کردہ لاک ڈاؤن میں 38 ہزار روپے تولہ تک سونے کی قیمت بہت تھی، اب چار ماہ بعد جولائی میں سونے کی قیمت میں تقریباً 12 ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے 50 ہزار سے زائد روپے تولہ سونا فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کا کاروبار متاثر

جس کی وجہ سے احمدآباد کے مانک چوک بازار اور رتن پول بازار جہاں سب سے زیادہ سونے چاندی کی دکانیں موجود ہیں، جسے صرافہ بازار سے بھی پہچانا جاتا ہے وہاں موجود سونے کی دکانوں میں خریداری نظر نہیں آ رہی ہے۔

صرافہ کی دکان

اس تعلق سے مہتا جیولرس کے مالک جگر مہتا کا کہنا ہے کہ '70 دن، لاک ڈاؤن کے دوران ہماری دکانیں بند رہیں اور اب دکانیں کھلنا شروع ہوئی ہیں لیکن سونے کی قیمتوں میں روزبروز اتنا زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ خریدار دکان میں قدم رکھنے سے بھی ڈر رہے ہیں۔'

چاندی کا کاروبار متاثر

فی الحال سونے کی قیمت 50650 روپے تولہ ہے۔ ایسے میں پہلے سے آدمی کورونا کے سبب پریشان ہے اور اب سونے کی قیمت کی وجہ سے پریشان حال ہو رہا ہے حالانکہ شادیوں کی تقریب کا اہتمام کرنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن لوگ بہت کم زیورات میں یا سادگی سے شادی کر رہے ہیں اور اب لوگ پرانے زیورات بیچنے یا اس کے بجائے دوسرے زیورات لینے آ رہے ہیں۔

سونے کا کاروبار

اب پوری طرح سونے کے بازار میں مندی کا ماحول چھایا ہوا ہے جس سے ہر سونے کے تاجر کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

صرافہ کی دکان

تو وہیں ایک چاندی کے تاجر یوگیش پنچال کا کہنا ہے کہ 'سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے لوگ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے زیورات خریدنے آتے تھے۔ خاص طور سے چاندی کی پائل خوب خریدتے تھے۔ تہواروں کے موقع پر لوگ چاندی کے برتن خریدنے اس بازار میں آتے تھے اور چاندی کے برتن تہواروں کے موقع پر ہر گھر میں خریدے جاتے تھے لیکن اب لوگ اپنے پیسوں کو بڑا سنبھال کر استعمال کر رہے ہیں۔'

صرافہ کی دکان

فضول خرچی نہیں کر رہے ہیں اور سونا نہیں خریدا جا رہا ہے تو چاندی بھی نہیں خریدی جا رہی ہے۔ شادیاں بھی بہت کم ہو رہی ہیں۔ ایسے میں لوگ حالات سے بھی مجبور ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ دو تین مہینے تک اسی طرح سونے چاندی کے تاجروں کو مندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب شاید دیوالی کے موقع پر دوبارہ زیورات خریدنے کے لیے لوگ آ سکتے ہیں۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 12:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details