اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: رتھ یاترا قومی یکجہتی کا پیغام - گجرات

گجرات کے صنعتی شہر احمد آباد میں بھگوان جگن ناتھ کی 142ویں رتھ یاترا کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے۔

رتھ یاترا

By

Published : Jul 3, 2019, 2:27 PM IST

احمدآ باد کے جمال پور علاقے میں موجود جگن ناتھ مندر سے 4 جولائی کو ایک عظیم الشان رتھ یاترا نکالی جائے گی۔

رتھ یاترا

احمدآباد کی مسلم برادری بھی رتھ یاترا میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوتی ہے۔ اتنا ہی نہیں رتھ یاترا کے موقع پر احمدآباد تعزیہ کمیٹی کی جانب سے ایک بے حد انوکھا اور خوبصورت مومنٹو پیش کیا جاتا ہے۔

اس تعلق سے تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن نے کہا کہ رتھ یاترا کے موقع پر احمدآباد تعزیہ کمیٹی کے اراکین جگن ناتھ مندر کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کریں گے اور 4 جولائی کو ان کی جانب سے رتھ یاترا کا استقبال کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جگن ناتھ مندر کے منہت شری دلیپ داس جی مہاراج کو ایک مومنٹو بطور تحفہ پیش کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رتھ یاترا کے موقع پر تعزیہ کمیٹی کی جانب سے ہر مرتبہ ایک الگ خصوصیت کا حامل مومنٹو جگن ناتھ مندر کو گفٹ کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد مسلمان کی جانب سے بھائی چارگی اور قومی اتحاد کا پیغام دینا ہوتا ہے۔

اس تعلق سے تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن نے بتایا کہجس طریقے سے محرم کے موقع پر جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس جی شامل ہوکر ہری جلوس کا استقبال کرتے ہیں اسی طرح ہم بھی رتھ یاترا میں بڑے ہی محبت و ایثار کے ساتھ شرکت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ہم تھری ڈی پرنٹیڈ مومنٹو پیش کرنے والے ہیں۔اس میں بڑے ہی خوبصورتی کے ساتھ ہاتھ سے کارونگ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہر بار مختلف قسم کا رتھ ہم مندر میں پیش کرتے ہیں وہیں اس بار ہم نے بیل کا رتھ تیار کرایا ہے۔ اسے تیار کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا۔ اس مومنٹو کو دس لوگوں نے مل کر تیار کیا ہے۔

رتھ یاترا کے لیے مسلم برادری کی جانب سے مختلف تحائف تیار کئے گئے ہیں۔جس سے پورے ملک و دنیا میں امن و آمان و قومی اخلاص کا پیغام عام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details