اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری میں تاخیر، ذمہ دار کون؟ - hajj committee of india

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے حج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، سترہ جولائی سے گجرات کے عازمین کا قافلہ سفر حج کے لئے روانہ ہوگا۔

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے حج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں

By

Published : Jul 11, 2019, 11:07 PM IST


گجرات سے امسال آٹھ ہزار سے زائد عازمین حج سفر حج کے لئے روانہ ہونگے۔ لیکن اب تک گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی اور نہ ہی باڈی تشکیل دی گئی۔

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے حج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں

سینئیر صحافی حبیب شیخ نے کہا کہ عازمین حج کی یہ کم نصیبی ہے کہ اب تک حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری عمل میں نہیں آئی۔ بلکہ جو لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہیں وہ ابھی اس معاملے میں چپی سادھے ہوئے ہیں۔

بی جے پی گجرات مائناریٹی سیل کے چیئرمین ایم کے چشتی نے کہا کہ گجرات کے کئی کارپوریشنز میں افسران کی تقرری کا عمل فی الحال زیرالتواء ہے، لیکن جلد ہی بورڈ نگم کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی کی باڈی کی تشکیل دی جائے گی اور حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات حج کمیٹی کے باڈی کی معیاد 27 جولائی 2018 کو مکمل ہو چکی ہے۔ گجرات حج کمیٹی کی باڈی تیرہ ممبران پر مشتمل تھی۔ اس وقت گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری محمد علی قادری نبھا رہے تھے۔

فی الحال حج کمیٹی کا کام گجرات حج کمیٹی کے سکریٹری آر آر منصوری سنبھال رہے ہیں۔ ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کب گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری ہوتی ہے؟

واضح رہے کہ نئی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے گجرات حج کمیٹی کی جانب سے فائل حکومت کو سونپی جاچکی ہے۔ لیکن یہاں سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ حکومت کے پاس فائل ہونے کے باوجود حکومت گجرات حج کمیٹی کی باڈی تشکیل دینے میں اتنا وقت کیوں لگا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details