لاک ڈاؤن کے دوران گجرات حکومت کی جانب سے غریبوں کے درمیان مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ مفت راشن لینے والوں کی لمبی لائن دیکھنے کوملی۔
احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں کئی دکانوں پر راشن تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ہر مقام پر پولیس اہلکار کو بھی تعینات کیا تھا ۔
گجرات میں غریبوں کو مفت راشن دیا گیا کورونا کئ خطرے کی وجہ سے بھیڑ دیکھ کر دکاندار بھی پریشان ہوگئے۔ اس ساری صورتحال کو کس طرح سنبھالنا ہے اور اتنے لوگوں کو کیسے بچانا ہے۔
اس نے ایک سوال اٹھایا ہے۔ اس میں کچھ سستے اناج کے دکانداروں نے لوگوں کو ایک خاص فاصلے پر کھڑا کرکے اس الجھن کو دور کیا۔ ایک سرکل بنا کر اس میں قطار سے لوگوں کو کھڑا کیا گیا اور پھر سب کو ایک کے بعد ایک راشن دیا گیا
اناج حاصل کر لوگوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھنے ملی، لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشان تھے ایسے میں مفت اناج ملنے پر غریب عوام کو۔کچھ راحت ملی ہے۔
واضح رہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق 4 اپریل سے دیگر ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کو مفت اناج دیا جائے گا۔ آج تک سے گجرات حکومت بے حد غریب اور راشن کارڈ والے 66 لاکھ گھرانوں کے 3.25 کروڑ افراد کو اپریل میں گندم ، چاول ، چینی ، نمک اور دالوں کو مفت تقسیم کیا جارہا ہے ۔
حکومت کی منظور شدہ قیمتوں پر 17000 دکانوں پر اس طرح سے مفت اناج دینے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے گراونڈ پر جائزہ لیا۔