اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: تبلیغی جماعت سے منسلک 10 افراد کورونا سے متاثر - گجرات

احمدآباد میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے قہر پر احمدآباد میونسپل کمشنر نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ 6 مارچ سے بیرون ملک سے آنے والے تمام 5219 افراد کی کورنٹائن مدت مکمل ہوچکی ہے۔

احمدآباد میں کورونا کے 11 میں سے 10 تبلیغی جماعتی کورونا پوزیٹو
احمدآباد میں کورونا کے 11 میں سے 10 تبلیغی جماعتی کورونا پوزیٹو

By

Published : Apr 7, 2020, 11:02 AM IST

گجرات میں کورونا کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے۔ ایسے میں احمدآباد میونسپل کمشنر وجے نہرا نے کہا کہ گزشتہ کل کورونا کے درج شدہ معاملوں میں تبلیغی جماعت کے رابطے میں آنے والے پانچ لوگ شامل تھے۔

احمدآباد میں کورونا کے 11 میں سے 10 تبلیغی جماعتی کورونا پوزیٹو

احمدآباد میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے ایک پریس کانفرنس کرکے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔

اسی طرح لاک ڈاؤن کو توڑنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت احمدآباد کے دریاپور علاقے کو کلسٹر قرنطین کردیا گیا ہے۔

احمدآباد میں کورونا کے 11 میں سے 10 تبلیغی جماعتی کورونا پوزیٹو

شہری علاقوں میں کورونا نے آفت برپا کی ہے ایسے میں احمد آباد میں ، 11 میں سے 10 کیسز تبلیغی جماعت کے افراد کے ہیں۔

گجرات میں 177 افراد کا دہلی کے مرکز سے کنیکشن تھا۔ انہیں تلاش کرلی گئی ہے۔ فی الحال تمام جماعتیوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوا ۔ وہاں معاملات بڑھ گئے ہیں۔ ایسے معاملات میں جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوتی ہے ، وہاں کورونا کا مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم آنے والے دنوں میں احمد آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گج میں کورونا کے 144مثبت معاملے درج کیے گئے ہی جن میں سے 64 احمدآباد کے ہیں اس میں بھی زیادہ تر تبلیغی جماعت سے جڑے لوگوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details