احمدآباد: احمدآباد کی مشہور ایس وی پی ہسپتال میں ایک لڑکی نے 12 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والی لڑکی دو ماہ سے بیمار تھی اور علاج کے لئے ایس وی پی ہسپتال میں آتی رہتی تھی۔ ایسے میں خود کشی کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچا اور بچی کو علاج کے لیے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا لیکن علاج کے دوران ہی لڑکی کی موت ہوگئی۔
دراصل احمدآباد کے سرخیز علاقے میں رہنے والی علینہ شیخ نام کی لڑکی کی کڈنی خراب تھی۔ وہ ڈائیلاسز کے لیے ایس وی پی ہسپتال میں جاتی تھی۔ آج یہ لڑکی اپنی نند کے ساتھ ایس وی پی ہسپتال میں آئی تھی اور ڈائیلاسز کرانے کے لئے ایس پی پی ہسپتال کے 12 ویں منزل پر پہنچی تب اس نے اپنی نند کو پانی لانے کے لیے بھیجا اور موقع دیکھ کر اس نے ہسپتال کی 12 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور چوتھی منزل پر جا گری۔