احمد آباد: غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے احمد آباد سمیت ملک بھر میں مختلف شعبوں میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ حاجی غلام حسین عطاری کی موجودگی میں احمد آباد کے مرزا پور میں واقع 'غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن' کے دفتر میں تنظیم کے رکن حاجی شبیر عطاری، جمال پو کھاڑیہ کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا اور سابق ایم ایل اے غیاث الدین شیخ نے ضرورت مندوں میں راشن کٹس تقسیم کیں۔
احمد آباد کے مرزا پور میں واقع 'غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن' کے دفتر کے سربراہ حسین بھائی منصوری نے اس تعلق سے کہا کہ جب بھی ملک بھر میں کوئی بھی آفت آتی ہے ہم لوگوں کی مدد کرتے ہیں GNRF ایک رجسٹرڈ فاؤنڈیشن ہے جو لوگوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ مرزا پور، احمد آباد میں واقع غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کے تعاون سے میرزا پور میں شہری علاقے کے تقریباً 700 ضرورت مند غریب متوسط طبقے کے خاندانوں میں چائے، چینی، تیل، چاول، دال سمیت 17 کھانے پینے کی اشیاء کی راشن کٹس کی تقسیم مقامی ایم ایل اے کے ہاتھوں کی گئی۔ جی این آر ایف کی ٹیم نے جمال پور، رائیکھڈ، شاہ پور، کالو پور، گومتی پور، دانیلمڈا، شاہ عالم، دریا پور، جوہا پورا، سرخیز جیسے علاقوں میں گھر گھر راشن کٹس پہنچانے کا کام کیا ہے ۔