اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Outside Municipal Commissioner Office Ahmedabad: احمدآباد میں گندگی کا انبار، میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر تصاویر چسپاں - میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر تصاویر چسپاں

ریاستی حکومت کی جانب سے احمدآباد شہر کو صفائی مہم کے لیے سب سے صاف میگا سٹی کا ایوارڈ Mega City Award دیا گیا ہے لیکن احمدآباد شہر میں آج بھی بہت سے مقامات پر گندگی کا انبار نظر آرہا ہے۔ Protest Outside Municipal Commissioner Office Ahmedabad

احمدآباد میں گندگی کا امبار،میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر تصاویر چسپاں
احمدآباد میں گندگی کا امبار،میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر تصاویر چسپاں

By

Published : Jan 22, 2022, 7:51 PM IST

احمدآباد: ایسی گندگی اور گندے علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں آج اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا Protest Outside Municipal Commissioner Office Ahmedabad اور میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر گندی کے پوسٹرز چسپاں کیے۔

اس تعلق سے شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ شہر میں بابوؤں کا راج چلتا ہے کہیں نہ کہیں کانٹریکٹروں کی ساز باز کی وجہ سے صفائی کے نام پر کروڑوں روپے حاصل کرتے ہیں۔ یہ لوگ مسلسل بدعنوانی کر رہے ہیں اور صفائی کے نام پر پیسے کما رہے ہیں لیکن صفائی کہیں نظر نہیں آتی۔

احمدآباد کے بہت سے علاقوں میں آلودگی ہی آلودگی نظر آتی ہے وہاں صفائی کرنے ملازمین نہیں جاتے، عوام کارپوریشن کا دھکا کھاتے رہتے ہیں، لیکن ان کی کوئی سنتا نہیں ہے۔ اس لیے آج ہم نے عوام اور گندی کی حالات کو ان تصاویر میں اتار کر میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر چسپاں کر دیا تاکہ وہ لوگوں کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Cardiac Laboratory in Shifa Hospital: احمدآباد کے شفا ہسپتال میں کارڈیک لیبوریٹری کا افتتاح

انہوں نے مزید کہا کہ اگر احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے گندگی کو ہٹانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو ہم سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details