گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوا جس میں بی جے پی نے ایک بار پھر جیت درج کی ہے۔
گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت
گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کی کل 44 سیٹوں میں سے 41 سیٹوں پر بی جے پی کا پرچم لہرایا ہے جب کہ ان میں سے دو سیٹیں کانگریس کے حصہ میں آئی ہیں اور ایک سیٹ عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں گئی ہے۔
گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کی کل 44 سیٹوں میں سے 41 سیٹوں پر بی جے پی کا پرچم لہرایا ہے جب کہ ان میں سے دو سیٹیں کانگریس کے حصہ میں آئی ہیں اور ایک سیٹ عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں گئی ہے۔
دراصل گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے کے استعفے کے بعد یہ پہلا الیکشن تھا اور بھوپیندر پٹیل کے گجرات کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی حکومت کا پہلا الیکشن گاندھی نگر کارپوریشن کا تھا۔ گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 3 اکتوبر کو کو ہوئے تھے اور آج نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں 44 سیٹوں میں سے بی جے پی نے اکثریت کے ساتھ 41 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔
گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی نے اپنے دفتر میں بڑے ہی دھوم دھام سے جشن منایا اور ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔