اس تعلق سے احمد آباد میں موجود سپر انٹیرئیر ڈیکوریٹر شوروم کے مالک سید قمر الدین نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ہم چالیس سال سے فنیچر کا کاروبار کر رہے ہیں. لاک ڈاؤن کے قبل ہماری دکان بہت اچھے سے چل رہی تھی۔
احمد آباد: لاک ڈاؤن سے فرنیچر دوکاندار پریشان - لاک ڈاؤن میں فرنیچر کاروبار متاثر
ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن نے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے۔ ایسے میں احمدآباد میں موجود فرنیچر کے دوکاندار بھی پریشان حال نظر آ رہے ہیں۔ درین اثناء شادیوں میں استعمال ہونے والے صوفا، بیڈ، الماری، ڈائننگ ٹیبل، کرسی جیسے فرنیچر فروخت نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ جس سے فرنیچر کے کاروبار کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوکان میں شادیوں کے فرنیچر کی شروعات 25 ہزار روپے سے ہوتی ہیں ۔کورونا وائرس اس قدر پھیل رہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیاہے . جس کے سبب تمام دوکانیں تقریبا ڈھائی ماہ تک بند رہیں، لیکن اب لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد دوکانیں کھل گئی ہیں، تب بھی ہمارے دوکان میں گاہک نظر نہیں آرہے ہیں۔ پہلے آرڈر کے بھی فرنیچر بنے رکھے ہوئے ہیں۔الیکن اسے بھی کوئی لینے نہیں آرہا یے اور ان لوگوں سے بھی باقی کے رقم لینا باقی ہیے
انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صبح سے شام تک دوکان میں آکر بیٹھتے ہیں لیکن کچھ لوگ فرنیچر دیکھ کر چلے جاتے ہیں تو کچھ لوگ کورونا کے ڈر سے باہر سے دوکان دیکھ کر چلے جاتے ہیں. کیونکہ زیادہ تر لوگ سادگی سے اب شادی کر رہے ہیں اور بہت سے لوگوں نے شادیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس لیے لاکھوں کا نقصان جھیلنے پر ہم مجبور ہو گئے ہیں۔
وہیں اس شوروم میں فرنیچر خریدنے آئے پرویز مومن نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ہمارے گھر میں شادی ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ہم نے شادی کو ملتوی کردیا تھا لیکن اب لاک ڈاؤن میں نرمی ملی ہے تو ہم اپنی بہن کی شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ہم پہلے دھوم دھام سے اپنی بہن کی شادی کرنے والے تھے لیکن اب سادگی سے بہت کم جہیز کے ساتھ شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ لاک ڈوان میں ہماری جیب خالی ہو گئی ہے اور بہت مشکل سے ہم ایک ایک روپے کما رہے ہیں اور اب فرنیچر بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔