اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Unani Medical Camp گجرات میں پہلی بار مفت یونانی میڈیکل کیمپ

احمدآباد میں مفت یونانی طبی کیمپ کے دوران حکیم یاسر قریشی نے کہا کہ ہم یونانی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور یونانی علاج کے ذریعے بہت ہی پیچیدہ اور سنگین بیماریوں سے لوگوں کو نجات مل رہی ہے۔

گجرات میں پہلی بار مفت یونانی میڈیکل کیمپ
گجرات میں پہلی بار مفت یونانی میڈیکل کیمپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 2:11 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 2:18 PM IST

گجرات میں پہلی بار مفت یونانی میڈیکل کیمپ

احمدآباد: احمد آباد کے خان پور میں گجرات کا پہلا مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے 75 واں یوم آزادی کا امرت کو مناتے ہوئے یونانی علاج مشن 2025 کے تحت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنے والے اے آئی یو ٹی سی گجرات کے جنرل سیکرٹری حکیم یاسر قریشی نے کہا کہ آج پورے ملک میں گاندھی جی کی یوم پیدائش کا جشن بنایا جا رہا ہے گاندھی جی کو عقیدت پیش کی جا رہی ہے۔ ایسے میں پہلی بار گجرات میں اے آئی یو ٹی سی کی جانب سے مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور مریضوں نے مختلف امراض کی تشخیص کرائی۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں یونانی کی حالت بہت ہی بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اس ماحول میں ہم یونانی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور یونانی علاج کے ذریعے بہت ہی پیچیدہ اور سنگین بیماریوں سے لوگوں کو نجات مل رہی ہے جس طریقے سے کورونا میں بھی بہت سے لوگوں نے یونانی علاج کر کے شفا حاصل کی تھی گجرات میں اب تک یونانی کی ایک بھی کالج یا ہاسپٹل وغیرہ نہیں ہے۔ دوسری ریاستوں میں جا کر طلبہ کو یونانی کی تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے اور یونانی بھی ایوش منترالے کا حصہ ہے لیکن ابھی تک اس کے لیے کسی طرح کا دھیان نہیں دیا۔

وہیں اس موقع پر اے ائی یو ٹی سی گجرات کے چیف سرپرست حکیم سید احمد خان نے کہا کہ آج بہترین طریقے سے یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں احمد آباد بھر سے یونانی کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا یونانی کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ لیکن ہم اس کو سنوارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اے آئی یو ٹی سی بھی اس کام میں لگی ہوئی ہے۔ اس ضمن میں گجرات وزیراعلی گجرات اور مرکزی حکومت کو بھی یونانی کے مسائل پر مکتوب و ممبرنڈم بھیجا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ گجرات میں بھی یونانی کے کالجز ہاسپٹلز اور مزید دوا خانے کھولے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایچ ایم ایس یونانی میڈیکل کالج اقلیتی طلباء کے لیے روشن چراغ

انہوں نے کہا کہ جو کسی دوسری دوا سے علاج نہیں ہوتا وہ یونانی حکیمی دوا سے علاج ہو جاتا ہے اس سے کافی لوگ فائدہ اٹھانے لگے ہیں اور دوسری جگہ بھٹک کر بھی لوگ یہاں پر آتے ہیں اور ان کی بیماری یہاں کے علاج کے بعد ختم ہوتی ہے۔ اس کے لیے لوگوں کا رسپانس بھی اچھا نظر آرہا ہے۔ اس میڈیکل کیمپ میں پتھری،گردے پھیپڑے، سر درد دماغ کی بیماری ہر قسم کی ضدی بیماریاں جیسے جوڑوں، نشے کی لت، امراض نسواں بانجھ پن، پی سی او ڈی اور کینسر کی تشخیص کی گئی اور یونانی کمپنی کی ادویات بھی مفت میں دی گئی اور کچھ لیب رپورٹس بھی کرائی گئی اس میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی رکھا گیا۔

اس موقع پر مشہور بین الاقوامی حکیم عبدالرزاق قاسمی قریشی صاحب (بڑے حکیم صاحب) چیف سرپرست اے آئی یو ٹی سی گجرات ڈاکٹر حکیم سید احمد خان صاحب ،ڈاکٹر حکیم اکبر شرگانکر صدر اے ائی یو ٹی سی گجرات، ڈاکٹر حکیم اشرف انصاری سابق سی سی آئی ایم ممبر، ڈاکٹر حکیم مفتی قائد قریشی، ڈاکٹر حکیم طاہر راجپوت نائب صدر اے ائی یو ٹی سی گجرات، ڈاکٹر حکیم ارون کمار بھٹ خزانچی اے آئی یو ٹی سی گجرات وغیرہ نے شرکت کی۔

Last Updated : Oct 8, 2023, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details