چین کے شہر وہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہے۔ اس وائرس نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہے۔
وہیں بھارت میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس سے مزدور طبقہ کافی متاثر ہوا ہے۔ ملک میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد مزدور طبقہ نقل مکانی پر مجبور ہے۔ ایسے میں لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا گز بسر کر سکیں۔ اس حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے غریبوں، مسکینوں، یتیم اور مزدور طبقہ کے لیے مفت کھانا تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔
دراصل لاک ڈاؤن کے بعد جماعت اسلامی ہند نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ لاک ڈاون کے دوران پھنسے غریبوں اور مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جانی چاہیے۔