اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ میں سیلاب کا خطرہ، بھنگیا ڈائیورسن ٹوٹا - ارریہ میں سیلاب کا خطرہ

حالیہ دنوں سیمانچل میں آئے سیلاب کے قہر کو لوگ ابھی بھول بھی نہیں پائے تھے کہ گزشتہ دو دنوں سے ارریہ میں ہو رہی بارش سے لوگوں میں ایک بار پھر سے خوف کا ماحول ہے۔

ارریہ میں سیلاب کا خطرہ، متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 19, 2019, 12:37 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:35 AM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں گذشتہ دو دنوں سے ہو رہی بارش سے ندیوں کی آبی سطح اوپر ہوگئی ہے۔ گڑھوں میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے، جو مقامات بالکل خشک تھے، وہاں دو سے تین فٹ پانی اوپر بہہ رہا ہے۔

ارریہ میں سیلاب کا خطرہ، متعلقہ ویڈیو

ارریہ کے بکرا ندی، پرمان ندی وغیرہ میں طغیانی ہے، جوکی ہاٹ جانے والے راستے میں بھنگیا پل کا ڈائیورسن پانی کے دباؤ سے ٹوٹ گیا ہے، جس کی وجہ سے آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔
دونوں طرف سے آمد و رفت کرنے والی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں، ارریہ سے پورنیہ و کشن گنج جانے والی گاڑیاں متاثر ہیں۔ علاوہ ازیں شدید بارش سے بیرگاچھی و اطراف کے علاقوں میں پانی پھیلنے لگا ہے۔
مرزا بھاگ پل کے پاس لوگ ناؤ کے سہارے آمدورفت کر رہے ہیں۔ مسلسل ہو رہی بارش سے لوگوں میں ایک بار پھر سے خوف ہے، لوگوں کا کہنا ہے اگر تین۔ چار دن بارش اسی طرح ہوتی رہی تو دوبارہ سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

بھنگیا ڈائیورسن ٹوٹنے سے جہاں بڑی گاڑیاں متاثر ہیں،و ہیں دوسری جانب مقامی لوگوں نے کمزور پل بنائے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا یہ ڈائیورسن ابھی حالیہ دنوں میں ہی تعمیر کیا گیا تھا،مگر ٹھیکیداروں اور ضلع انتظامیہ کی تساہلی کی وجہ سے کمزورڈائیورسن تھوڑی بارش کے تیز بہاؤ میں ہی ٹوٹ گیا۔

اس کے علاوہ جوکی ہاٹ کے تارن، کاکن، ڈوبا، فرساڈانگی، سٹبیہٹا کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی پھیل رہا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details