جوناگڑھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ ست عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے جونا گڑھ میں گزشتہ چار گھنٹوں تک موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جوناگڑھ میں موجود گرنار پہاڑ پر تقریبا 14 ایم ایم بارش ہونے سے شہر میں پانی داخل ہو گیا ۔ جونا گڑھ میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا ہے جس کی وجہ سے کلیکٹر ایس پی، میئر، ڈپٹی میئر ،سمیت عہدے دار امدادی کاموں کے لیے سڑک پر اترتے نظر آئے۔
موسلا دھار بارش کی وجہ سے جونا گڑھ شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شہر کے کئی سوسائٹی میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ کئی مقامات پر لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ گرنار پہاڑ پر 14 انچ بارش جس سے نشبی علاقے زیر آب ہو گئے ہیں۔