اردو

urdu

ETV Bharat / state

Five Children Kidnapped in Gujarat گجرات میں پانچ کم سن بچوں کو اغوا کر لیا گیا - راجکوٹ میں بچے اغوا

سورت اور راج کوٹ شہر سے پانچ کم سن بچوں کے اغوا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈھنڈولہ علاقے میں شکایت کنندہ کی 16سال کی بیٹی کو شادی کا لالچ دے کر کوئی انجان شخص بہلا پھسلا اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ Five children kidnapped in Surat and Rajkot

گجرات میں پانچ کم سن بچوں کو اغوا کر لیا گیا
گجرات میں پانچ کم سن بچوں کو اغوا کر لیا گیا

By

Published : Aug 19, 2022, 12:25 PM IST

سورت:ریاست گجرات کے سورت اور راج کوٹ شہر سے پانچ کم سن بچوں کے اغوا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ گوڈادرا علاقے میں ایک 65 سالہ خاتون نے معاملہ درج کروایا ہے کہ اس کی 17سال کی پوتی کو کوئی انجان شخص لالچ دے کر، بہلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گیا ہے۔ ڈھنڈولہ علاقے میں شکایت کنندہ کی 16سال کی بیٹی کو شادی کا لالچ دے کر کوئی انجان شخص بہلا پھسلا اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ Five children kidnapped in Surat and Rajkot

یہ بھی پڑھیں: Abducted Minor Recovered Kidnapper Arrested: چوبیس گھنٹوں کے اندر مغویہ بازیاب، اغوا کار گرفتار

اسی طرح سچن آئی ڈی سی علاقے میں 13سال کا ایک لڑکا گھر سے سبزی لینے گیا تھا۔ واپس نہ لوٹنے پر معاملہ درج کیا گیا ہے کہ کوئی انجان شخص لالچ دے کر اسے اغوا کر کے لے گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ راج کوٹ شہر کے اے ڈیویژن علاقے میں شکایت کنندہ کی 15سال کی بہن کو دھرمیش نیلا بھائی مقوانہ نام کا شخص شادی کا لالچ دے کر، بہلا پھسلا کراغوا کرکے لے گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ان کی تلاش جاری کر دی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details