اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Karate Championship نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں نے میڈل جیتا

احمدآباد شہر میں 7 اگست 2022 کو این ایس کے ایس آئی نیشنل کراٹے چیمپئن کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں نے گولڈ اور سلور میڈل جیتا۔National Karate Championship

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 23, 2022, 6:51 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد شہر میں ہوئے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں احمدآباد کے ریلیف روڈ پٹوہ شیری علاقے کے رہنے والے یوسف خان پٹھان کے خاندان کے پانچ بچوں نے کل 8 میڈل اپنے نام کیے ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں، حبا خان بابا خان نے کاتا میں گولڈ اور فائٹ میں سلور، معین خان بابا خان پٹھان نے فائٹ میں گولڈ میڈل، ارکان الطاف چوہان نے کاتا میں برونز میڈل، بلال الطاف چوہان نے فائٹ میں سلور میڈل اور کاتا میں برونز میڈل جب کہ آیت شاہ رُخ خان نے کاتا میں سلور میڈل اور کاتا میں برونز میڈل حاصل کر کے پورے خاندان سمیت مسلم برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ Five children from same family won medals

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں نے میڈل جیتا

اس تعلق سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی حبا خان نے کہا کہ ہماری فیملی کے 5 بچوں نے احمدآباد شہر میں ہوئے NSKSI نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2022 میں حصہ لیا تھا جس میں الگ الگ مقابلے میں ان پانچوں نے کل8 میڈل حاصل کیا ہے۔ اس جیت سے ہم سبھی بہت خوش ہیں۔ ہم نے کافی محنت کی جس کی وجہ سے میڈل جیتا۔ اس کامیابی میں ہمارے کوچ کی بھی کافی محنت ہے۔میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور میں یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہوتی وہ جو چاہے وہ کر سکتی ہیں ہر فلڈ میں اپنا نام روشن کرسکتی ہیں۔ National Karate Championship

وہیں اس مقابلے میں سلور میڈل اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارکان اور معین خان نے کہا کہ ملک بھر سے بچوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ نیشنل چمپئن شپ تھا اس لیے ہم نے کراٹے میں خوب محنت کی اور ہماری فیملی کافی سپورٹ کرتی ہے اس لیے ہم نے پہلی مرتبہ نیشنل مقابلے میں حصہ لیا اور میڈل حاصل کیا جس کے لیے ہم اپنی فیملی اور کوچ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔children from same family won medals

یہ بھی پڑھیں:Exhibition in Ahmedabad طلبا و طالبات كی حوصلہ افزائی كیلئے پوسٹرز کی نمائش

ABOUT THE AUTHOR

...view details