گجرات میں اب تک 5000سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 262اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 70فیصد سے زیادہ یعنی 3500سے بھی زیادہ معاملے صرف احمد آباد کے ہیں۔ یہاں اب تک 185لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ گجرات میں پہلے معاملے کی تصدیق 19مارچ کو ہوئی تھی اور پہلی موت سورت میں 22مارچ کو ہوئی تھی۔
احمد آباد میں سابرمتی ندی کے پانچ پل بند کئے گئے - صرف آٹھ وارڈ ہی نہایت متاثرہ
ملک میں کورونا وائرس کا ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ بن کر سامنے آئے گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں انتظامیہ نے آج سے شہر کے درمیان میں بہنے والی سابر متی ندی پر بنے سات میں سے پانچ پلوں کو آمدورفت کے لئے پوری طرح بند کردیا ہے اور کئی دیگر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آئی اے ایس افسر وجے نہرا نے آج نامہ نگارو ں کو بتایا کہ شہ رکے 48میں سے اب تک صرف آٹھ وارڈ ہی نہایت متاثرہ علاقہ اور کنٹینمنٹ زون قرار دیئے گئے تھے پر آج سے مزید دو وارڈوں گومتی پور اور مانک نگر کو بھی شامل کرنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی ہے۔ اقلیتی طبقہ اکثریتی جمال پور وارڈ کے لوگوں کو خاص طورپر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب تک شہر میں ہوئی مجموعی اموات میں سے 33فیصد صرف وہیں ہوئی ہیں۔ مجموعی متاثرین کا ایک بڑا حصہ بھی وہیں سے ہے۔