اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fishermen Vacation In Gujarat مانسون کے پیش نظر ماہی گیروں کے لئے 31 جولائی تک ویکیشن کا اعلان

گجرات فشریز ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو 31 جولائی تک سمندر میں مچھلیاں پکڑنے سے منع کیا گیا ہے۔ محکمہ فشریز کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ماہی گیر کا سیزن 31 مئی سے 31 جولائی تک ویکیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

مانسون کے پیش نظر ماہی گیروں کے لئے 31 جولائی تک ویکیشن کا اعلان
مانسون کے پیش نظر ماہی گیروں کے لئے 31 جولائی تک ویکیشن کا اعلان

By

Published : Jun 3, 2023, 5:21 PM IST

احمدآباد: گجرات میں مانسون کے پیش نظر ماہی گیروں کو 31 جولائی تک سمندر میں مچھلیاں پکڑنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گجرات فشریز ڈپارٹمنٹ نے ایک سرکلر جاری کرکے ہدایت دی ہے اور اس سرکلر کے جاری ہونے کے بعد سے گجرات کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو روکا جا رہا ہے اور پور بندر سمیت ساحلی علاقوں میں بڑی تعداد میں کشتیوں کو سائیڈ لگا دیا گیا ہے۔

اس دو ماہ کے دوران ماہی گیر 'اشاڑی بیج' کے موقع پر سمندری دیوتا کی پوجا کرنے کے بعد سمندر میں مچھلی پکڑے جائیں گے۔ اس دوران ماہی گیر دو ماہ کے اندر اپنی کشتیوں کی مرمت سمیت دیگر کام مکمل کر لیں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ فشریز کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ماہی گیر کا سیزن 31 مئی سے 31 جولائی تک ویکیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس دو ماہ کے دوران مچھلیاں انڈے دیتی ہے اور اس دوران مچھلیاں پکڑنا منع ہوتا ہے۔ یہ مچھلیوں کے کھانے کا وقت ہوتا ہے۔ اس لئے ماہی گیر 31 جولائی تک سمندر میں مچھلی پکڑنے نہیں جا سکیں گے۔ وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کشتیاں بند رہنے کی وجہ سے سے کشتیوں میں زنگ لگنے لگتے ہیں۔ پور بندر کی بندرگاہوں پر کشتیوں کو زنگ لگنا شروع بھی ہوچکا ہے اور اگلے دو ماہ کے دوران ماہی گیر اپنی کشتیوں کی مرمت و پینٹنگ کا کام کریں گے اور 31 جولائی کے بعد ماہی گیر دوبارہ سمنفدر میں مچھلی پکڑنے کی شروعات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Fish Die in Dal Lake: ڈل جھیل میں ہزاروں مچھلیوں کی پر اسرار موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details