اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو - احمدآباد شہر کے فیکٹری مین آگ

گجرات میں احمدآباد شہر کے نارول علاقے میں ایک کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر اتوار کو قابوکرلیا گیا۔ حادثے میں ہلاک شدہ ملازمین کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے اور دیگر ایک لاپتہ بتایا جارہا ہے۔

کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو
کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو

By

Published : Feb 9, 2020, 3:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:28 PM IST

پولیس نے بتایا کہ 'پیرانا- پیپڑج روڈ پر 'نندن ڈینم کپڑا فیکٹری' میں کل شام کسی وجہ سے اچانک شدید آگ لگ گئی۔

جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 25 گاڑیوں کے ساتھ اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

فائربریگیڈ اہلکاروں نے تقریباً 15گھنٹوں کی سخت مشقت کے بعد آج صبح آگ پر قابو پالیا۔

ابھی بھی فائربریگیڈ اہلکار وہاں سے نکل رہے دھویں کو ٹھنڈا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اس دوران فیکٹری میں اکم کرنے والے ملازمین رونق بین راول، سمترا بین پٹیل، کنجن بھائی تیواری، بھلابھائی ڈی مکوانا، گنیش پٹیل، گووند کمار اور اروند دیسائی لاپتہ ہیں۔

فیکٹری سے چھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس نے جائےوقوع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details