اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد کے باپو نگر میں موبائل کی 20 دکانوں میں آتشزدگی - احمدآباد کی خبریں

دیوالی کے بعد سے احمدآباد میں آتشزدگی کے کئی معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ایسے میں اتوار کی صبح بھی شہر کے باپو نگر علاقے میں آتشزدگی کا ایک خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔

image
image

By

Published : Dec 6, 2020, 11:17 AM IST

دیوالی کے بعد سے احمدآباد میں آتشزدگی کے کئی معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ایسے میں اتوار کی صبح بھی شہر کے باپو نگر علاقے میں آتشزدگی کا ایک خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔

شہر احمدآباد کے باپو نگر میں واقع شیام شیکھر کامپلیکس میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے یہاں موجود تقریباً 20 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔

شیام شیکھر کامپلیکس میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی

واضح رہے کہ شیام شیکھر کامپلیکس میں بڑی تعداد میں موبائل ایکسیسریز اور صراف کی دکانیں موجود ہیں اور یہاں آج تقریباً 20 دکانیں آگ کی زد میں آگئیں جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

حالانکہ صبح کے وقت سبھی دکانیں بند تھیں اور یہی وجہ ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details