احمدآباد: محرم الحرام کے دسویں تاریخ یعنی آج کے دن راجکوٹ میں ایک غمخوار حادثہ پیش آیا ہے جس میں راجکوٹ کے دھوراجی میں تعزیہ اٹھاتے وقت 15 لوگوں کو کرنٹ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو دھوراجی کے سرکاری ہسپتال اور ایک نجی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے اور اس حادثے میں دو لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سول پاڑا علاقے میں محرم کے تعزیہ اٹھاتے وقت ایک ہجوم کو کرنٹ لگ گیا، پی جی وی سی ایل کی بجلی کی لائن پر تعزیہ ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 15 لوگوں کو کرنٹ لگا اور تین لوگ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں دھوراجی کی سرکاری ہاسپٹل اور پرائیویٹ ہاسپٹل میں لے جایا گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے پورے شہر میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔ اس غمخوار حادثے میں ساجد جمعہ شاندھی اور جنید حنیف منجوٹھی نامی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔